سونی نے 24-200mm لینز کے ساتھ RX100 VI کیمرہ متعارف کرادیا
سونی نے اپنی RX 100 سیریز میں ایک نئے کیمرہ کا اضافہ کیا ہے۔ سونی نےا سے RX100 VIکانام دیا ہے۔ اس کیمرے میں اہم تبدیلی نئے لینز کی ہے۔ نئے ماڈل میں 24-200mm شامل کیا گیا ہے۔ یہ کیمروں کی اس سیریز میں سب سے زیادہ فوکل لینتھ کا لینز ہے۔ فوکل لینتھ بڑھنے کے باوجود کیمرے میں f2.8-4.5 اپرچررینج ہے۔ یہ پچھلے ماڈل کی f1.8-2.8 رینج سے بظاہر بہتر نہیں لیکن نئی رینج ٹیلی اینڈ پر زیادہ تیز رفتار ہے۔
RX100 VI میں آپٹیکل سٹیبلائزیشن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
یہ کیمرہ کافی حد تک RX100 V جیسا ہی ہے۔ اس میں وہی 20.1MP 1.0-type DRAM سنسر، BIONZ X پروسیسر، 0.03 سکینڈ فوکسنگ سپیڈ کے ساتھ 315 پوائنٹ AF سسٹم،240/480/960fps پر 1080p ویڈیو، سلوموشن اور 24fps برسٹ کیپچر شامل ہے۔ اس کیمرے کا ڈسپلے اب ٹچ سکرین ہے لیکن فوکسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کی ریزولوشن بھی کم یعنی 921k ڈاٹس ہے۔ کیمرے میں بیٹری بھی پرانی ہی ہے۔ Sony RX100 VI جولائی 2018 میں 1200 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 6 جون 2018