Millions of British teenagers are now banned from using Whatsapp

لاکھوں صارفین کے وٹس ایپ استعمال کرنےپر پابندی لگ گئی

برطانیہ سمیت یورپی یونین  میں  اب 16 سال  سے کم عمر افراد وٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس سے پہلے وٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد 13 سال تھی لیکن سخت یورپین ڈیٹا پرائیویسی قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد یہ حد بڑھا دی گئی ہے۔ وٹس ایپ اب صارفین سے کہے گا کہ وہ نئی پرائیویسی پالیسی کی تصدیق  کرتے  ہوئے  16 یا اس  سے زیادہ عمر ہونے کا اقرار کریں۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وٹس ایپ صارفین سے صرف پرائیویسی ایگریمنٹ پر ہی اقرار کرائے گا یا عمر کی تصدیق کے لیے کوئی کاغذی ثبوت بھی طلب کرے گا۔


25 مئی سے نافذ ہونے والی نئی جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت صارفین کو اس بات کا اختیار ہے کہ کمپنیاں اُن کا ڈیٹا کیسے محفوظ اور استعمال کریں۔ جی ڈی پی آر انٹرنیٹ کی ایجاد کے بعد آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اب یورپی صارفین کو یہ حق مل گیا ہے کہ کمپنیاں ان کا کونسا ڈیٹا محفوظ کریں اور کونسا ڈیلیٹ کریں۔
2009 میں قائم ہونے والی وٹس ایپ کے جنوری 2018 میں 1.5 ارب صارفین تھے۔یورپی یونین میں وٹس ایپ کے لیے اس سے پہلے بھی کافی مشکلات کھڑی ہو چکی ہیں۔  پچھلے دنوں یورپی حکومتوں نے وٹس ایپ پر اپنی ملکیتی ایپ فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئرکے منصوبے پر کافی تنقید کی تھی۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 مئی 2018

Share On Whatsapp