Apple wins $539 million in damages in court against Samsung

ایپل نے مقدمہ جیت کر سام سنگ سے 539 ملین ڈالر وصول کر لیے

سات سال کے بعد ٹیکنالوجی انڈسٹری کے سب سے بڑے مقدمے میں ایپل نے سام سنگ سے 1 ارب ہرجانے کے دعوے میں 539 ملین ڈالر جیت لیے۔2012 میں ایپل نے 1 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیتا لیکن سام سنگ نے صرف 28 ملین  ڈالر دینے کی ہامی بھری اورنظر ثانی کی اپیل کر دی۔
سان ہوزے، کیلیفورنیا میں فیڈرل کورٹ نے ایپل کے تین پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر فیصلہ دیا۔ عدالت نے سام سنگ کوایپل کے فون کے گول کونوں، فرنٹ پینل کے گرد رم اور آئیکونز کی ترتیب (گرڈالائنمنٹ) کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ اس فیصلے میں دو دوسرے یوٹیلیٹی پیٹنٹ بھی شامل تھے۔
توقع کے مطابق فیصلے پر سام سنگ کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں ہیں اس لیے سام سنگ ان پر اعتراضات اٹھائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 26 مئی 2018

Share On Whatsapp