انسٹا گرام نے Mute کا فیچر متعارف کرا دیا
انسٹا گرام نے Mute کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے آپ دوسرے اکاؤنٹس کو خاموش کر سکیں گے۔ آسان لفظوں میں آپ کسی کو Unfollw کیے بغیر اُن کی پوسٹس دیکھنے سے بچ سکیں گے۔
اس فیچرکو آپشن مینو سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر سے آپ کسی اکاؤنٹ کی پوسٹ یا سٹوریز یا پھر دونوں ہی میوٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سٹوریز اور پوسٹس کو پریس اور ہولڈ سے بھی میوٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 23 مئی 2018