فورٹ نائٹ اس گرما میں اینڈروئیڈ کے لیے بھی جاری کی جائے گی
ایپک گیمز(Epic Games) نے اعلان کیا ہے کہ اینڈروئیڈ پر جس گیمز کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا وہ اس گرما (جون سے اگست) میں اس پلیٹ فارم پر متعارف کرا دی جائے گی۔ایپک گیمز کی فورٹ نائٹ(Fortnite) کا کافی عرصے سے اینڈروئیڈ پر انتظار کیا جا رہا تھا۔ اسے اس مارچ میں ایپ سٹور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
ایپک گیمز نے اعلان کیا ہے کہ اینڈروئیڈ ورژن میں کچھ نئے فیچرشامل کیے گئے ہیں ۔ایک اہم فیچر ویڈیو چیٹ کا ہے، اس فیچر سے صارفین اپنے ساتھیوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔
گیم میں کم انسٹالیشن اور اپ ڈیٹ سائز کے ساتھ بہتر آٹو رن فیچر شامل کیا گی اہے۔اس کے علاوہ گرافکس پرفارمنس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 18 مئی 2018