3g and 4g Auction challenged in court

وارد کو فائدہ پہنچانے کا الزام۔۔۔۔ تھری جی اور فور جی نیلامی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ نیلامی کے خلاف شہری ساجد اکرم کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں پی ٹی اے اورپانچ موبائل کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

جمعرات کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیلامی کا عمل شفاف نہیں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیلامی کے ذریعے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچایا گیا۔

درخواست میں تمام موبائل کمپنیوں کو تھری جی، فور جی سپیکٹرم کے استعمال سے روکنے اور دوبارہ نیلامی کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی۔ درخواست گزارراجہ مصدق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ  ایک نجی موبائل کمپنی(وارد) کو جان بوجھ کرنیلامی میں شریک نہیں کیا گیا. نیلامی پیمرا رولز کی خلاف ورزی ہے اوراس نیلامی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے.

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 مئی 2014

Share On Whatsapp