The iPhone X is the top selling smartphone for Q1 2018

آئی فون ٹین 2018 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون

ایپل کو آئی فون ٹین  جیسا مہنگا سمارٹ فون متعارف کرانے پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن   آئی فون ٹین کی کامیابی سے پتا چلا ہے کہ یہ مہنگا فون ایپل کا غلط فیصلہ نہیں تھا۔ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں یہ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا ہے۔یہی نہیں اس کے بعد جو فون زیادہ  فروخت ہوئے وہ بھی ایپل کے مہنگے فون آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس تھے۔
تجزیاتی کمپنی سٹریٹیجی اینالیٹکس کے مطابق ایپل نے پہلی سہ ماہی میں آئی فون ٹین کے 16 ملین یونٹ فروخت کیے۔

اس کے بعد آئی فون 8  کے  12.5 ملین یونٹ اور آئی فون 8 پلس کے  8.3 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔اس سے زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ چارٹ  کے مطابق ایپل کے پچھلی نسل کے فون آئی فون 7 بھی 5.6 ملین یونٹ کی تعداد میں فروخت ہوئے۔ایپل کے علاوہ اس چارٹ میں شومی کا شومی ریڈ می  5 اے  اور سام سنگ کا گلیکسی ایس 9 پلس  شامل ہیں۔
امید ہے کہ اگلی سہ ماہی میں گلیکسی ایس 9 پلس  اس چارٹ میں سرفہرست ہوسکتا ہے  کیونکہ اس سہ ماہی میں آئی فون ٹین کی فروخت میں کافی کمی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 5 مئی 2018

Share On Whatsapp