Facebook will now let you delete your history

فیس بک صارفین نئے فیچر سے اپنی ہسٹری اور ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکیں گے

صارفین کو اُن کے جمع کیے ہوئے  ڈیٹا پر مزید کنٹرول دینے کےلیے ایک نیا فیچر متعارف کرارہا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین  اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی سرگرمیوں کا ڈیٹا اور ہسٹری ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ نیا Clear History فیچر بالکل براؤزر کے ہسٹری  کلیئر کرنے کے آپشن کی طرح کام کرے گا ۔ اس فیچر سے  صارفین  اپنی ہسٹری اور کوکیز  کلیئر کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کا اعلان مارک زکر برگ کے سالانہ ڈویلپر کانفرنس ایف 8 سے خطاب کرنے کے چند گھنٹوں پہلے کیا گیا۔


نئے فیچر سے صارفین کو اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا اختیار تو مل گیا ہے لیکن فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا تجزیاتی مقاصد کے لیے نامعلوم ڈیٹا سیٹ کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا یعنی اس ڈیٹا میں موجود آپ کے اکاؤنٹس کے لنک  ہٹا دئیے جائیں گے۔
اس فیچر کے تحت جب صارفین اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ کریں گے تو فیس بک سرورز میں سے یہ ڈیٹا چند دن بعد ڈیلیٹ ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 3 مئی 2018

Share On Whatsapp