Samsung to unveil a smartphone with 3 OLED screens

سام سنگ 3 او ایل ای ڈی سکرینز کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کرائے گا

ایک کورین ویب سائٹ کے مطابق سام سنگ  اپنے فولڈنگ فون گلیکسی ایکس کو  ایک نہیں دو نہیں بلکہ 3 او ایل ای ڈی سکرینز کے ساتھ متعارف کرائے گا۔یعنی اس فون کو   کھولا جائے تو  اس کا ڈسپلے ٹیبلٹ جتنا بڑا ہو جائے گا۔
گلیکسی ایس میں 3.5 انچ کی2 او ایل ای ڈی سکرین فرنٹ پر لگی ہونگی جنہیں کھول کر 7 انچ ٹیبلٹ بنایا جا سکے گا جبکہ بیک پر ایک سکرین ہوگی، جسے فون کے فولڈ ہونے کی صورت میں استعمال کیا جا سکے گا۔


رپورٹس کے مطابق سام سنگ اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی ایکس کے ڈیزائن کو جون 2018 تک فائنل کر دے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایکس کو 2019 میں متعارف کرائے گا لیکن اس کے ڈیزائن میں ابھی بھی کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
امریکی کمپنی ایپل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھی اپنا فولڈ ایبل فون بنا رہی ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ سام سنگ کی کوشش ہے کہ اپنا فون ایپل سے پہلے متعارف کرائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 2 مئی 2018

Share On Whatsapp