اب پانی کے قطروں کو پروگرام کر کے انہیں کمانڈ کے ذریعے حرکت دی جا سکتی ہے
ایم آئی ٹی میڈیا لیب کے محقق ادایان اماپاتھی نے اپنے ساتھیوں جن میں انجینئر اور ڈیزائنر شامل تھے، کے ساتھ مل کر اپنے گریجویٹ تھیسیس کے لیے پروگرام ایبل ڈراپ لٹس(Programmable Droplets) نامی پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔اس پراجیکٹ کا بنیادی آئیڈیا یہ ہے کہ پروگرامنگ سے پانی کے قطروں کو درستی سے کنٹرول کرنا، انہیں حرکت دینا اور مختلف قطروں کو آپس میں ضم کرنا۔
ایسا ممکن بنانے کے لیے انہوں نے الیکٹرو ویٹنگ(electrowetting) ٹیکنیک استعمال کی۔ اماپاتھی نے بتایا کہ وہ پہلے ریت کے ذروں کے ساتھ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن پھر اپنے ایک پروفیسر سے گفتگو کرنے کے بعد انہیں یہ ٹیکنیک پانی پر استعمال کرنے کا خیال آیا۔
اماپاتھی کے کام کی تفصیل اور مظاہرہ دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 27 اپریل 2018