Whatsapp raises the age requirement to 16 for the EU as part of GDPR

یورپی یونین میں اب 16سال کے صارفین ہی وٹس ایپ استعمال کر سکیں گے

وٹس ایپ نے یورپی یونین میں  صارفین کی پرائیویسی کے دیگر معاملات کے حوالے سے لاگو ہونے والے نئے قوانین جی ڈی پی آر(جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن) کے تحت اپنی خدمات کے شرائط و ضوابط کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
جی ڈی  پی آر میں بنیادی طور پر کہا گیا ہے  کہ وہ تمام خدمات جن میں صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے، ان میں  صارفین کی معلومات کے حوالے سے  پرائیویسی کی سیٹنگ بائی ڈیفالٹ زیادہ سخت ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ ڈیٹا جمع کرنے کے فیچر صارفین  کو خود فعال کرنے چاہیے بجائے اس کے کہ صارفین کو  پہلے سے فعال فیچرز کو و ڈس ایبل کرنا پڑے۔
اس نئے معیارات کے تحت وٹس ایپ کے شرائط و ضوابط میں کہا گیا ہےکہ صارفین کی  کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔یورپی یونین میں اس قوانین کا اطلاق اگلے چند ہفتوں میں ہو جائے گا، جس کے بعد صارفین کو تصدیق کرانی پڑے گی کہ اُن کی عمر 16سال یا اس سے زیادہ ہے۔
وٹس ایپ نے ابھی تک نہیں بتایا کہ  وہ صارفین سے عمر کی تصدیق کس طرح کریں گے؟ اگر وہ صارفین سے تاریخ پیدائش درج کرنے کو کہیں  تو پھر  صارفین کوئی بھی تاریخ درج کر سکتےہیں۔
مستقبل میں آنے والی ایک اپ ڈیٹ میں وٹس ایپ صارفین کو وہ تمام معلومات ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن دے گا، جو وٹس ایپ جمع کر چکا ہوگا۔
وٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک بھی جلد ہی یورپی یونین کے لیے اپنے شرائط و ضوابط کو اپ ڈیٹ کرے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 25 اپریل 2018

Share On Whatsapp