Microsoft finally runs out of Windows Phones

آخرکار مائیکروسافٹ آن لائن سٹور سے ونڈوز فون ختم ہوگئے

کچھ عرصہ پہلے تک  مارکیٹ میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے بعد ونڈوز فونز کا تیسرا نمبر تھا لیکن اب  مارکیٹ میں  ونڈوز فون کا نام بھی سننے میں نہیں آتا۔مائیکروسافٹ نے پچھلے سال ونڈوز فونز کی  تیاری کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی  مائیکروسافٹ  آن لائن سٹور پر ونڈوز فون موجود تھے اور فروخت بھی ہو رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
آج مائیکروسافٹ سٹورز پر  ونڈوز فون کا سٹاک زیرو ہوگیا ہے اورشاید  کمپنی  مزید  سٹاک فروخت کے لیے پیش نہیں  کرے گی۔


مائیکرو سافٹ نے ونڈوز فون کی قیمت بہت کم کر دی تھی، اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا سٹاک رینگ رینگ کر ختم ہوا ہے۔ اب صارفین 299 ڈالر میں ایچ پی ایلیٹ ایکس 3، 99.99 ڈالر میں الکا ٹیل آئیڈل 4ا یس یا آئیڈل 4 ایس کے ساتھ  وی آر گاگلز کو 169 ڈالر میں نہیں خرید سکیں گے۔
ویسے اگر صارفین ونڈوز فون خریدنا چاہیں تو مائیکرو سافٹ کے چند فیزیکل سٹور یا تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس یہ فون ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 اپریل 2018

Share On Whatsapp