Samsung to manufacture 5G Snapdragon 7nm chips

سام سنگ 5 جی سنیپ ڈریگن 7 این ایم چپ بنائے گا

کوالکوم اور سام سنگ نے الگ الگ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ سام سنگ آنے والی 5 جی سنیپ ڈریگن چپ سیٹ بنائے گا۔یہ 7 این ایم پراسس ٹیکنالوجی پر بنائے جائیں گے۔الٹرا وائلٹ لیتھوگرافی متعارف کرانے کے حوالے سے یہ اہم پیشرفت ہے۔
10 این ایم FinFETچپس کے مقابلے میں ٹیکنالوجی 40 فیصد بہتر ہے۔ اس کی کارکردگی 10 فیصد زیادہ ہے اور یہ 35 فیصد کم بجلی خرچ کرتی ہے۔اس کے آنے کے بعد مور کے قانون کی رکاؤٹیں دور ہو جائیں گی اور سنگل ڈیجٹ نینو میٹر سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کی راہ ہموار کرے گی۔
اس سے پہلے افواہیں آئی تھی کہ کوالکوم اپنے ایکس 24 موڈیم کو 7 این ایم سنیپ ڈریگن ایس او سی میں 2019 میں جاری کرے گا۔ اس وقت موبائل ہارڈ وئیر کمپنیاں اور موبائل کیئریر ایسی ہیں جو اس نئے سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرنے کو تیار ہیں اور اگلے سال 5 جی کی حامل ڈیوائسز سامنے آ سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 فروری 2018

Share On Whatsapp