سائیکازانٹر سکول اینڈ انٹر کالج ٹینس ٹورنامنٹ ایل جی ایس 42 بی کے بلال عاصم نے جیت لیا


لاہور : پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائیکازانٹر سکول اینڈ انٹر کالج ٹینس ٹورنامنٹ ایل جی ایس 42 بی کے بلال عاصم نے جیت لیا۔ ساڑھے گیارہ سال کے بلال عاصم نے انڈر 18 بوائز، انڈر 14 اور انڈر 12 تینوں میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سائیکاز اینڈ سلامت سکول سسٹم شہریار سلامت نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کیے۔
بوائز انڈر 18 کے فائنل میں ایل جی ایس 42 بی کے بلال عاصم اور امریکن لائیسٹف کے حمزہ جواد کے درمیان دلچسپ فائنل میچ ہوا۔ بلال عاصم نے حمزہ جواد کو 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ادھر گرلز انڈر 18 کا ٹائٹل ندا اکرم نے جیتا۔ ندا اکرم نے زہرا سلیمان کو 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 14 کے مین فائنل میں بلال عاصم نے حسن علی کو 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔
گرلز انڈر 14 میں زہرا سلیمان نے اقصی اکرم کو 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 میں بلال عاصم نے شاہیل طاہر کو 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔بوائز اینڈ گرلز انڈر10 کے فائنل میں احتشام ہمایوں نے حمزہ علی رضوان کو 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔منی ٹینس ایونٹ میں سائیکاز سکول کے بچوں نے میلہ لوٹ لیا۔ منی ٹینس یعنی انڈر 8, 6 میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتامی تقریب میں شہریار سلامت اور رشید ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔بلال عاصم کا کہنا تھا کہ سب کچھ میرے ماں باپ کی دعائیں ہیں۔ تین سال سے ٹینس کھیل رہا ہوں۔ فیڈرر میرا بہترین کھلاڑی ہے۔ پاکستان کیلئے کچھ کرکے دکھانا چاہتا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کا فیڈرر بننا چاہتا ہوں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp