نوزائیدہ بچوں کی زیادہ شرح اموات والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر

دنیا بھر میں ہلاکتیں روکی نہیں جا سکیں، آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچے محفوظ ہیں،یونیسیف

نیویارک : اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک میں سات ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ پاکستان دنیا کے ان ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں پیدائش کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں انتقال کر جانے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں کہاگیاکہ نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیاد شرح اموات پاکستان، افغانستان، سب صحارا خطے کے ممالک میں ہیں۔
پاکستان دنیا کے ان ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں پیدائش کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں انتقال کر جانے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔۔یونیسیف نے اس رپورٹ میں واضح کیا کہ دنیا اتنے زیادہ نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جاپان، آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 فروری 2018

Share On Whatsapp