پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے نا پسندیدہ پاسپورٹس میں دوسرے نمبر پر آ گیا
لاہور : :پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے نا پسندیدہ پاسپورٹس میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔تفصیلات کے مطابق یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ایک طرف ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ صحت و تعلیم کے شعبے میں 2017 میں بھی صورت حال تشویش ناک رہی تو دوسری جانب اسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے نا پسندیدہ پاسپورٹس میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے نا پسندیدہ پاسپورٹس میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018