بھائی کے ہاتھوں بہن کا مبینہ ریپ،

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا , پولیس کو آریا محلے کے ایک رہائشی مزمل نے رپورٹ درج کرائی تھی ،ْ رپورٹ

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی اور اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل بے نظیر ہسپتال سے کرا لیا گیا ہے ،ْ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔
پولیس کو آریا محلے کے ایک رہائشی مزمل نے رپورٹ درج کرائی تھی۔مزمل نے اپنی شکایت میں پولیس کو بتایا کہ وہ درزی کا کام کرتا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا اٹھارہ سالہ شاہد کمیٹی چوک میں عمران نامی شخص کے ساتھ کارپینٹر کا کام کرتا ہے اور ان کے مطابق اس کی بیٹی کو اس کا بیٹا اور مالک دوکان دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔مزمل نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی شکایت پر انھوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد میرے بیٹے کو گھر سے جبکہ دوکان کے مالک عمران کو کمیٹی چوک سے گرفتار کرلیا ہے۔وارث خان تھانے کے ایس ایچ او یاسر کیانی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 فروری 2018

Share On Whatsapp