اسلام آباد میں دودھ دینے والے جانوروں کو مضر صحت انجیکشن نہیں لگائے جاتے، وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔ : ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دودھ دینے والے جانوروں کو مضر صحت انجیکشن نہیں لگائے جاتے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فرحت الله بابر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں ڈیری فارمز مالکان اضافی دودھ نکالنے کے لئے جو بوسٹن اور سومائیک ممنوعہ انجیکشن لگاتے تھے ان پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور یہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی اس حوالے سے فیصلہ دیا تھا۔ جانوروں کو جو مضر صحت انجیکشن لگائے جاتے ہیں ان کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 فروری 2018

Share On Whatsapp