قطرینہ کیف کی پاکستان آمد ، حسن شہریار یاسین نے تصویر شئیر کر دی

لاہور : : عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے گذشتہ روز بالی وڈ کی معروف فلمسٹار قطرینہ کیف کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔ انہوں یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی اور لکھا کہ یہ تب کی تصویر ہے جب قطرینہ کیف لاہور آئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ قطرینہ کیف نے لاہور میں میرے اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی یہ تصویر پسند نہیں ہے لیکن مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب قطرینہ میرے اسٹوڈیو میں آئی تھیں اور وہ حقیقی زندگی میں کئی گنا زیادہ خوبصورت ہیں ۔ میرے اسٹوڈیو میں ان کی آمد پر میرا اسٹاف بھی کافی پُرجوش تھا۔ اپنی اس پوسٹ میں ایچ ایس وائی نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ یہ تصویر کتنی پُرانی ہے۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی ہوئیں کہ بالی وڈ فلمسٹار قطرینہ کیف اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 اگست 2017

Share On Whatsapp