خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور : خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے  والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف لیے جانے والے ایکشن پر ردعمل دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایکشن کے بعد سینیٹ کے نومنتخب اراکین، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔ واجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے والے رہنماوں کیخلاف کی جانے  والی کاروائی کے بعد سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp