وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سرکاری دورہ پر ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سرکاری دورہ پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں بین الاقوامی ماسکو تعلیمی میلہ میں شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق انہیں روس کی تعلیم اور سائنس کی وزیر واسیلی ایوی نے تین روزہ میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی جو کل شروع ہورہا ہے۔وفاقی وزیر کی سربراہی میں چار رکنی وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی وزارتوں اور محکموں کے سربراہوں کے دو روزہ اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو آج شروع ہورہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp