نوازشریف سمیت کسی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ،ْسید خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ،ْحکومت سے کہا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے ،ْنگران وزیر اعظم کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کے اعلان پر حیرت میں ہوں ،ْاظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں ،ْنوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔
نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ حکومت سے کہا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے ،ْ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی ،ْمیں نے تحریک انصاف سے رابطے کیے لیکن انہوں نے نہیں کیا، تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کیا فائدہ، البتہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کے اعلان پر حیرت میں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا جبکہ اظہار رائے کو ریاست کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے ،ْقانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp