سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم تعمیر کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

اسلام آباد ۔ : سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم تعمیر کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی‘ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیراورسابق صدرپرویزمشرف کے دوعہدے رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کالا باغ ڈیم کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،مولوی اقبال حیدر نے کالا باغ ڈیم تعمیر کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف دو عہدے رکھنے سے متعلق درخواست بھی غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ وکیل شاہد اقبال نے پرویزمشرف کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp