مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگنے والا ہے

, ماروی میمن کے بھی چند روز میں مسلم لیگ ن سے الگ ہو جانے کے امکانات واضح ہو نے لگے ہیں

لاہور : :مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگنے والا ہے۔ ماروی میمن کے بھی چند روز میں مسلم لیگ ن سے الگ ہو جانے کے امکانات واضح ہو نے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔اندرونی اور بیرونی اختلافات کے باعث پارٹی انتشار کا شکار ہو چکی ہے،پارٹی کے بڑے بڑے رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ کر دوسری سیاسی جماعتوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
ایسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جلد ہی مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگنے والا ہے۔ ماروی میمن کے بھی چند روز میں مسلم لیگ ن سے الگ ہو جانے کے امکانات واضح ہو نے لگے ہیں۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروی میمن پارٹی چھوڑنے کا اعلان آئندہ چند روز میں کرینگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp