تحریک انصا ف پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد جنوبی پنجاب کو ایک الگ صوبہ بنائے گی ‘محمود الرشید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد جنوبی پنجاب کو ایک الگ صوبہ بنائے گی ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کو دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں گندم کی کٹائی زوروں پر ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ گنے کے باعث ستائے ہوئے پنجاب کے کسان کا کوئی پرسان حال نہیں کسانوں کی گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے لیکن اس گندم کو حکومتی سطح پر اٹھانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے کسان اپنی گندم فروخت کرنے کیلئے دھکے کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب غریب کسانوں کی خریداری کیلئے سپورٹ پرائس کی بجائے پرانے نرخوںپر گندم خرید رہی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے بعد پنجاب حکومت افسران پر پرانی تاریخوں میں بھرتیوں کے آرڈر جاری کرنے پر دبائو ڈال رہی ہے، ایسا ہوا تو متعلقہ افسران اور حکومت کیخلاف عدالت جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp