مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرنے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے بھی باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے بھی باقاعدہ طور پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس مقصد کے لیے جنید صفدر جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔جبکہ ن لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کی بڑی بڑی تصاویر اورفلیکسز جاتی امرا کے باہر لگا دی ہیں۔ن لیگی زرائع کے مطابق جنید صفدر کی سیاسی تربیت نواز شریف کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ جنید صفدر کو اپنے ساتھ سیاسی جلسوں میں بھی لے کر جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 اپریل 2018

Share On Whatsapp