نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا

کراچی : نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت 30 مارچ کو ہو گی ۔ نیب حکام نے سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹی لائزیشن عبدالقدیر میمن ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹی لائزیشن غلام مصطفی سہاگ ، موسی کاظمی سمیت 12 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرایا ۔ دائر ریفرنس میں ملزمان پر کورنگی کی 6 ایکڑ زمین جعلی دستاویزت بنا کر فروخت کرکے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ عدالت نے دائر ریفرنس منظور کر لیا ۔ دائر ریفرنس پر سماعت 30 مارچ کو ہو گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp