پی ایس ایل کے میچز کو دل آویز بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات بروئے کار لا ئے جا ر ہے ہیں، محمد منشاء اللہ بٹ

لاہور۔21 مارچ : پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لاہور میں ہونے والے میچز کو ہر صورت دل آویز بنانے اور عوام کو ہر قسم کی میونسپل سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ہر قسم کے اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں لاہور اور اس کے گرد و نواح میں رات بھر ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نیمیئر لاہور ، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،سیکر ٹری بلدیات شاہد نصر راجہ و دیگر افسران صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے ایمر جنسی دورہ کیا،وزیر بلدیات نے اپنی موجودگی میں متعلقہ اداروں کی مشینری اور لیبر کے ذریعے سٹیڈیم کے احاطہ اور گرد ونواح میں بارش کے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی اور احاطہ سٹیڈیم کی صفائی بھی کرائی،وزیر بلدیات اپنی ٹیم کے ہمراہ میچ شائقین کیلئے بنائی گئی پارکنگ سٹینڈز کا بھی دورہ کیا، انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری صفائی اور دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی بارے ہدایات بھی کیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp