تعمیراتی کام میں سست روی کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کھٹائی میں پڑنے کا امکان ۔ سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرینگے

کراچی : تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا،پی سی بی ، سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کریں گے جبکہ غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کردی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے سیکیورٹی پلان کو موزوں اور بہترین قرار دیدیا تاہم تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیاہے اورپی سی بی اور سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہے جسے یکم نومبر سے شروع ہونے والے کام کو3 ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ 30جنوری کے بعد15فروری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جو بعدازاںبڑھ کر 15مارچ تک چلی گئی، تاہم تزئین وآرائش کے کام میں سست روی کے سبب25 مارچ کو شیڈول فائنل کے لیے سٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 مارچ 2018

Share On Whatsapp