گرین پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری مہم (کل) شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ : گرین پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری مہم (کل)جمعہ کو شروع ہو گی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری سید ابو عاکف اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہاکی کے سابق مایہ ناز کھلاڑی شہباز سینئر،ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، ایتھلیٹ صدف صدیقی، تائیکوانڈو کھلاڑی ناجیہ رسول اور دیگر ممتاز شخصیات شجر کاری مہم میں حصہ لیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 فروری 2018

Share On Whatsapp