پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر ہم بھی پرجوش ہیں،

جو کام کر سکتے ہیں سر انجام دے رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو وقت کی اہم ترین ضرورت سمجھتے ہوئے ضلع کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں مصروف عمل ہیں ، ضلع کی خوبصورتی کو بڑھانے اور خوشنما بنانے کیلئے پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے بیک وقت بیشتر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس کے نتائج عوام کے سامنے آنے لگے ہیں ،پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر ہم بھی پرجوش ہیں اور کوشاں ہیں کہ اپنے طور پر جو بھی بہتری کے اقدامات کئے جا سکتے ہیں وہ کئے جائیں، شہریوں کیلئے چائنا گراؤنڈ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلے گی لہذا انہیں خوشگوار تبدیلیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل کے ہمراہ کشمیر روڈ پر بیوٹیفکیشن اور LED لائیٹس کی تنصیب کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی کی بہتری اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے بلدیہ شرقی اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تعاون سے کشمیر روڈ پر بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اقداما ت تیزی سے جاری ہیں جس میں کشمیر روڈ کی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ سے ذیزائن بنانے کا کام جاری ہے جبکہ LED لائیٹس کی تنصیب کا کام بھی آخری مراحل میں ہے ، اس کے علاوہ پول آرٹ لائیٹس جو کہ خوبصورتی اور فن کا شاہکار پیش کرتی نطر آتی ہے اسے بھی نصب کیا جارہا ہے ،کافی عرصے بعد کشمیر روڈ کو دلکش بنانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جوکہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خصوصی کاوش ہے اس موقع پر چیئرمین معید انور نے بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایا ت دیں جبکہ مزیدبہتری کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نئی جدت کو لاتے ہوئے اسے مزید بہترا ور خوشمنا کیا جائے، ہمارا مقصد ضلع شرقی کو بالترتیب بہتر سے بہترین کی جانب لے کر جا رہے ہیں ، اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس ، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp