عام انتخابات،عمران خان نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے نیا فارمولہ وضع کر دیا

, گزشتہ 5سال کے دوران رکن اسمبلی کی حیثیت سے پارٹی کے وفادا ر اور ہر سطح پر پارٹی موقف کی کھلی حمائیت کر نے والوں کو آئندہ ٹکٹ کنفرم تصور کئے جائیں گے , نئی حلقہ بندیوں کے تحت سابقہ حلقوں کی یونین کونسلوں میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد نئے حلقے کے انتخاب کا مکمل اختیار بھی متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی کو ہو گا , اسلام آباد اور پنجاب کے امیدواروں کی درخواستوںکے جائزے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے ابتدائی فیصلے کیلئے 14اور15اپریل کی تاریخ مقرر

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میںصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے نیا فارمولہ وضع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے تمام ایسے موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی کے آئندہ ٹکٹ کنفرم تصور کئے جائیں گے جو گزشتہ 5سال کے دوران رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے نہ صرف پارٹی کے وفادار رہے بلکہ ہر سطح پر پارٹی موقف کی کھلی حمائیت کرتے رہے تاہم نئی حلقہ بندیوں کے تحت سابقہ حلقوں کی یونین کونسلوں میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد نئے حلقے کے انتخاب کا مکمل اختیار بھی متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی کو ہو گا تحریک انصاف نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے امیدواروں کی درخواستوںکے جائزے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے ابتدائی فیصلے کے لئے 14اور15اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے تشکیل دیئے گئے پارلیمانی بورڈ کو ہدائیت کی گئی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں نئے فارمولے کو مدنظر رکھ کر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں ذرائع کے مطابق فارمولے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابا ت میں پہلے سے منتخب ایسے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو مکمل ترجیح دی جائے اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد مذکورہ اراکین اسمبلی جس حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینا چاہیں انہیں پوری طرح موقع دیا جائے تحریک انصاف کے اس فیصلے کے بعدراولپنڈی میں سابقہ حلقہ پی پی 9سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی آصف محمود کے حلقے میں تبدیلی کے بعد یہ حلقہ پی پی 11اور12کے نئے حلقہ میں تقسیم ہو چکا ہے نئی حلقہ بندی کے تحت آصف محمود خود اپنے لئے حلقہ کا انتخاب کریں گے اور جس حلقہ سے بطور امیدوارانتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیں پارٹی انہیں ٹکٹ جاری کرے گی جبکہ حلقہ پی پی11سے منتخب رکن راجہ راشد حفیظ کا حلقہ اب پی پی 16میں تبدیل ہو چکا ہے اور راشد حفیظ نئے حلقہ پی پی 16سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے اسی طرح سابقہ صوبائی حلقہ پی پی12سے منتخب رکن اعجاز خان جازی کا حلقہ ٹوٹ پھوٹ کے بعد پی پی 14اور15پر مشتمل نئے حلقوں میں تقسیم ہو چکا ہے دونون نئے حلقوں سے آئندہ حلقے کا انتخاب بھی اعجاز خان جازی اپنی مرضی سے کریں گے جبکہ سابقہ حلقہ پی پی 13سے منتخب رکن عارف عباسی کا حلقہ بھی نئی حلقہ بندی کی زد میں آنے سے پی پی19اور20پر مشتمل نئے حلقوں میں تقسیم ہو چکا ہے اورعارف عباسی بھی اپنے آئندہ حلقے کا انتخاب کر کے پارٹی کو آگاہ کریں گے ذرائع کے مطابق اس فارمولے کا اطلاق پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی پر ہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp