Mobilink offers cheapest 3G packages

موبی لنک کی نئی 3G آفر نے سب کو حیران کر دیا

موبی لنک کی 3G پیشکش نے مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیاہے۔حال ہی میں موبل لنک کی جانب سے نئے اور انتہائی سستے 3G بنڈلز متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ ایک ہفتے کے محدود وقت کے لیے دستیاب ہونگے۔ان بنڈلز کے ذریعے صارفین ایک ماہ میں 30GB کے 3G ڈیٹا سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور بھی صرف 600 روپے ماہانہ پر۔
موبی لنک کی اس پیشکش نے پی ٹی سی ایل کی ایوو کی پیشکش کو بھی مات دے دی ہے۔موبی لنک کے پاکستان کے 12 شہروں میں 3G نیٹ ورک کی 1500 سیل سائیٹس ہیں۔


محدود وقت کی پیشکش کے طور پر، موبی لنک 30 دنوں کے محدود وقت کے ساتھ 15GB اور 7GB کے بنڈلز بھی 60 روپے فی ہفتہ پیش کر رہا ہے۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے یعنی 14 اکتوبر تک ہے لیکن وہ لوگ جو اس تاریخ سے پہلے رکنیت حاصل کر لیں گے، بنڈل کے ختم ہونے تک موبی لنک کی 3G سروسز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/3g-mobilink.png

پیکج ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:
اپنی سم پر 3G ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ، *443# ڈائل کیجیے اور “3G activation” کے آپشن کو چنیں۔
یا پھر SUB لکھ کر 7003 پر بھیج دیں۔اس پر کوئی چارجز لاگو نہیں ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 9 اکتوبر 2014

Share On Whatsapp