Qualcomm announces Snapdragon 690 chipset with sub-6GHz 5G, Wi-Fi 6

کوالکوم نے سب-6 گیگا ہرٹز 5 جی اور وائی فائی 6 کے ساتھ سنیپ ڈریگن 690 چپ سیٹ کا اعلان کر دیا

کوالکوم نے  فائیو جی سپورٹ کے ساتھ چھٹی نسل کے موبائل چپ سیٹ پیش کر دئیے ہیں۔ سنیپ ڈریگن 690 کو 8 این ایم پراسس پر بنایا گیا ہے۔یہ سنیپ ڈریگن 675 کا جانشین ہے۔ اس نئے چپ سیٹ میں ایکس 51 موڈیم استعمال کیا گیا ہے۔یہ چپ سیٹ کوالکوم کے فائیو جی  کو مزید سستا بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ایچ ایم ڈی، ایل جی، موٹرولا، شارپ،  ٹی سی ایل اور وِنگ ٹیک جلد ہی اس نئی چپ سیٹ کے ساتھ اپنی ڈیوائسز لانچ کریں گے۔
نیا سنیپ ڈریگن 690   چپ سیٹ sub-6Ghz  ایس اے، این ایس اے اور گلوبل فائیو جی بینڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
کوالکوم نے ایس ڈ ی 690 میں mmWave سپورٹ شامل نہیں کی۔ اس کی سپورٹ ہائی اینڈ 7 سیریز اور 8 سیریز  فائیو جی چپ سیٹ جیسے سنیپ ڈریگن 865 اور 765جی میں شامل کی گئی ہے۔
نئے چپ سیٹ میں  سنیپ ڈریگن 675 کے مقابلے میں سی پی یو کی سپیڈ 20 فیصد زیادہ اور گرافکس کی کارکردگی 60 فیصد بہتر ہے۔
نئے چپ سیٹ کی خصوصیت اس میں فائیو جی کی سپورٹ ہی نہیں ہے بلکہ اس میں  4K @ 30fps  پر ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈنگ  کی صلاحیت بھی ہے۔
یہ 192MP تک کی تصاویر کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ نئی ویڈیو انکوڈنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
سنیپ ڈریگن 690 میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ہے۔ یہ فل ایچ ڈی پلس اور کوئیک  چارج 4 پلس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔یہ  کوالکوم کے FastConnect 6200 سسٹم پر وائی فائی 6 کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں پانچویں نسل کا اے آئی انجن ARCSOFT بھی شامل کیا گیا ہے، جسے Hexagon Tensor Accelerator یا ایچ ٹی اے کا انام دیا گیا ہے۔ یہ رئیل ٹائم سنیپ چیٹ فلٹرز کے استعمال کو زیادہ بہتر بناتا ہے۔
اس چپ سیٹ کی ڈیوائسز اس سال کی دوسری ششماہی میں ہی سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 21 جون 2020

Share On Whatsapp