Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

شومی نے ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا ہے۔ اس فون کی اہم خصوصیات میں اس کی 1080p سکرین، 5020 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 149 ڈالر قیمت ہے۔اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80 ایس اوسی اور بیک پر چار کیمرے ہیں۔
ریڈ می 9 کا ڈسپلے 6.53 انچ ایل سی ڈی ہے۔ فون کی ریزولوشن 2340x1080 پکسلز اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ٹاپ نوچ میں اس کا 8 میگا پکسل  کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کی بیک پر چار کیمرے ہیں، جس میں f/2.2 اپرچر کے ساتھ مین کیمرہ 13 میگا پکسل، f/2.2 اپرچر اور 118 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، f/2.4 اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل میکرو کیمرہ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ شوٹر ہے۔
یہ کیمرے 30fps پر 1080p تک ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
شومی ریڈمی 9 میں 18W کوئیک چارج 3 سپورٹ کے ساتھ 5020 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80، جس میں 2 کورٹیکس اے 75 کورز اور 6 اے 55 کورز ہیں، ایس او سی ہے۔ اس میں 950 میگا ہرٹز کا Mali G52MC2 GPU  ہے۔  اس فون میں 3 جی بی یا 4  جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64  جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
شومی اس فون کو فی الحال سپین میں لانچ کر رہا ہے۔ اس کے سستے ترین ورژن کی قیمت 149 یورو ہے۔ 4 جی بی اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 179 یورو ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جون 2020

Share On Whatsapp