Facebook now lets everyone export media to Google Photos

اب فیس بک کے تمام صارفین میڈیا فائلز کو گوگل فوٹوز میں ایکسپورٹ کر سکیں گے

اب فیس بک کے تمام صارفین سوشل میڈیا نیٹ ورک پر موجود فائلوں کو گوگل فوٹوز میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔ فیس بک کی الیگزینڈرو وئیکا نے بتایا کہ اب انہوں نے تمام صارفین کے لیے یہ فیچر جاری کر دیا ہے۔فیس بک کے صارفین اب  Your Facebook Information میں جا کر اپنی تصاویر اور ویڈیو ز گوگل فوٹوز میں منتقل کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ صارفین ایک بار میں صرف تصاویر یا ویڈیو ٹرانسفر کر سکتے ہیں، دونوں کو ایک ساتھ ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔
فیس بک کا یہ فیچر  ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی مختلف سروسز پر منتقلی کو آسان بنانا ہے۔اس کا ایک مقصد اینٹی ٹرسٹ ریگولیشنز  کی سکرونٹی کو کم کرنا بھی ہے۔ظاہر ہے اس سب کا فائدہ براہ راست صارفین کو بھی ہے۔ اس طرح صارفین اپنے ڈیٹا کو کئی پلیٹ فارمز پر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
[short][show_embed_tweet 11315][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جون 2020

Share On Whatsapp