Pinterest's new Lens feature lets you find products based on your photos

پنٹرسٹ کے نئے لینز فیچر سے صارفین تصاویر سے مصنوعات تلاش کر سکیں گے

پنٹرسٹ نے شاپنگ کے لیے ایک نیا فیچر  متعارف کرایا ہے۔ پنٹرسٹ نے لینز کیمرہ سرچ میں Shop ٹیب کو متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین سرچ بار میں کیمرہ پر کلک کر کےکوئی تصویر بنا کر  یا اپ لوڈ کر کے شاپ ٹیب میں اس کی بنیاد پر فیڈ میں  مصنوعات کو دیکھ سکیں گے۔ اگر یہ فیچر سرچ رزلٹ میں ایسی مصنوعات دکھائے، جو سٹاک میں بھی ہوں تو یہ کافی فائدہ مند فیچر ہے۔اس فیچر کے استعمال سے نیوز فیڈ میں نظر آنے والی ہر پن پر کلک کر کے ریٹیلر  کی سائٹ پر چیک آؤٹ پیج پر پہنچا جا سکتا ہے۔
شاپ ٹیب کو متعارف کرانے سے پہلے پنٹرسٹ نے شاپنگ کے حوالے سے کئی فیچر متعارف کرائے ہیں۔ پنٹرسٹ کے مطابق لینز فیچر سے جن اشیاء کی تصاویر بنائی گئی ہیں، ان میں آدھے سے زیادہ  فیشن اور گھریلو سجاوٹ کی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 2 جون 2020

Share On Whatsapp