Microsoft cuts dozens of staff as it shifts to AI for MSN news stories

ایم ایس این نیوز سٹوریز کے اے آئی پر شفٹ ہونے سے مائیکروسافٹ نے درجنوں ملازمین کی چھٹی کر دی

ورک فورس آٹو میشن کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے درجنوں ملازمین کی ملازمت چھوٹ گئی ہے۔ سیاٹل ٹائم اور گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ  نے ایم ایس این نیوز سٹوریز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد لینے کے بعد  درجنوں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے 50 ملازمین امریکا اور 27 برطانیہ سے فارغ کیے ہیں۔یہ ملازمین 30 جون کے بعد کمپنی میں کام نہیں کریں گے۔یہ ملازمین خبروں کے انتخاب، تدوین اور پیشکش پر مامور تھے۔
تاہم کمپنی میں کل وقتی کام کرنے والے ملازمین پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔
ٹائمز کو دئیے گئے ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ ان ملازمین کی ملازمت ختم کا تعلق جاری عالمی وبا سے نہیں ہے۔مصنوعی ذہانت کا خبروں  کا انتخاب کا خبریں لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم یہ حقیقی زندگی میں اس کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونے کا یہ اہم  کیس ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی آٹو میشن موثر ہو سکے گی یا نہیں۔کمپنی کی طرف سے نکالے جانے والے ایک ملازم نے خدشہ ظاہر کیا کہ  مصنوعی ذہانت سخت ایڈیٹوریل گائیڈلائن کی پابندی نہیں سکے گی، جیسے پرتشدد مواد کو فوری طور پر ہٹانا۔ یہ مصنوعی ذہانت کا صل امتحان بھی ہے کیا یہ بچت کرنے کے لیے قابل عمل بھی ہے یا نہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جون 2020

Share On Whatsapp