YouTube adds chapters to make video navigation easier

ویڈیو کی آسان نیوی گیشن کے لیے یوٹیوب نے چیپٹرز شامل کر دئیے

ویڈیوز کی آسان نیوی گیشن کے لیے  یوٹیوب نے ایک نیا فیچر “چیپٹرز” (chapters) متعارف کرایا ہے۔ ٹسٹنگ کے دوران مثبت فیڈ بیک ملنے پر یوٹیوب نے 28 مئی سے اس فیچر کو باقاعدہ طور پر پیش کر دیا ہے۔یوٹیوب نے بتایا کہ چیپٹرز  ڈیسک ٹاپ کے علاوہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر بھی دستیاب ہوگا۔ صارفین  چیپٹرز پر کلک کر کے ویڈیو کے  مخصوص حصوں تک آسانی سے رسائی حاصل گیشن کر سکیں گے۔چیپٹرز ویڈیو  پلیئر کے نیچے ہونگے اور ویڈیو ڈسکرپشن  ٹائم سٹیمپ ظاہر کریں گے۔
چیپٹرز کا فیچر ایک اختیاری فیچر ہے۔ یہ تب ہی ظاہر ہونگے جب تخلیق کار اپنی ویڈیوز میں اسے شامل کریں گے۔تخلیق کار اپنی ویڈیوز میں چیپٹرز صرف اس صورت میں شامل کر سکیں گے جب پہلا چیپٹر 0:00 پر ہوگا اور کم از کم تین ٹائم سٹیمپ یا چیپٹرز ہونگے اور ہر ایک کا دورانیہ کم از کم دس سکینڈ  ہو گا۔
چیپٹر کا فیچر یوٹیوب کے حال ہی میں پیش کیے گئے فیچرز کی سیریز میں سےایک ہے۔ کچھ دن پہلے یوٹیوب نے بیڈ ٹائم ریمارئنڈر کے لیے بھی ایک فیچر پیش کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جون 2020

Share On Whatsapp