G Suite users can make Google Voice calls right inside Gmail

جی سوئٹ کے صارفین اب جی میل میں رہتے ہوئے گوگل وائس کالز کر سکیں گے

گوگل جلد ہی جی سوئٹ صارفین کے لیے ایک نیافیچر پیش کرنے والا ہے، جس سے صارفین جی میل میں رہتے ہوئے ہی گوگل وائس کالز سن اور کر سکیں گے۔یعنی اب آپ کو کال کرنے اور وصول کرنے کے لیے الگ ٹیب نہیں کھولنی ہوگی۔
اس فیچر سے آپ کے براؤزر میں ایک وائس آئیکون ظاہر ہوگا۔ یہ جی میل میں دائیں طرف دوسرے جی سوئٹ ایڈونز کے ساتھ ہوگا۔ یہ فیچر 3 جون کو متعارف کرایا جائے گا۔ تمام صارفین کے پاس ظاہر ہونے میں اسے چند دن مزید لگیں گے۔
یہ فیچر ویب، آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس فیچر سے گوگل وائس موبائل اور ویب ایپ استعمال کرتے ہوئے کالز ٹرانسفر بھی کر سکٰیں گے ۔ گوگل آپ کو وہ تجاویز بھی دے گا کہ کن افراد کو کال ٹرانسفر کرنی چاہیے۔اگر آپ تجاویز استعمال کرنا نہ چاہیں تو آپ خود سے  کانٹیکٹ کو سرچ کر سکتے ہیں یا خود ہی فون نمبر لکھ سکتے ہیں۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ دوسرے گوگل وائس صارفین جی میل میں کالز کرنے، وصول کرنے یا فارورڈ کرنے کے فیچر ز کو کب استعمال  کر سکیں گے۔تاہم گوگل کی عادت ہے کہ وہ پہلے تمام فیچر جی سوئٹ صارفین کے لیے پیش کرتا ہے پھر انہیں عام  صارفین کے لیے بھی جاری کر دیتا ہے۔   

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 مئی 2020

Share On Whatsapp