
فیس بک مشکوک مقبول اکاؤنٹس کی تصدیق کرے گا
فیس بک پیجیز منیجرز کی شناخت کی تصدیق تو کرتا رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انفرادی اکاؤنٹ کی تصدیق بھی کرے گا۔ یہ تصدیق صرف اُن اکاؤنٹس کی ہوگی، جن کا برتاؤ کافی مشکوک ہوگا اور اُن کی پوسٹ یک دم وائرل ہونگی۔ اس فیچر کو صرف امریکا میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فیس بک پتا چلا سکے گا کہ کوئی اکاؤنٹ کسی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ تو نہیں ہے۔اگر کسی صارفین کی شناخت منسلک اکاؤنٹ سے مطابقت نہیں رکھے گی تو فیس بک وائرل پوسٹ کی پہنچ کو محدود کر دے گا۔ فیس بک ایسے افراد کو پیجز پر پوسٹ کرنےسے بھی روک دے گا۔ ایسے صارفین موجودہ طریقہ کار کے مطابق تصدیق کرا کر ہی اپنے پیجز پر پوسٹ کر سکیں گے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ جن افراد کی شناخت کی جائے گی، ان کی کے آئی ڈیز محفوظ رکھے جائیں گے اورلوگوں کےپروفائل پر شیئر نہیں کیےجائیں گے۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 مئی 2020