شادی شدہ زندگی میں مشکلات پیدا کرنے پر بھارتی شخص نے گوگل میپس کے خلاف شکایت درج کر ادی
بھارتی میڈیا نے حال میں ایک شخص کی عجیب و غریب کہانی بیان کی ہے۔ اس شخص نے مبینہ طور پر گوگل کے خلاف اپنی شادی شدہ زندگی میں شدید مشکلات پیدا کرنے کی شکایت کی ہے۔
49 سالہ آر چندرا شیکھر کا تعلق بھارت کے میئیلاڈوتھورائے ضلع سے ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کو اپنی شادی شدہ زندگی خراب کرنے پر عدالت لے جائیں گے۔ آر چندرا شیکھر نے بنیادی طور پر گوگل میپس کو قصور وار ٹھہرایا۔ گوگل میپس کے فیچر “Your Timeline” سے اُن کی بیوی اُن تمام جگہوں کو دیکھ لیتی ہے، جہاں وہ جاتے ہیں اور پھر ان سے سوال جواب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اُن کا دعویٰ ہے کہ گوگل میپس ٹائم لائن میں ایسی جگہیں بھی دکھاتا ہے جہاں وہ کبھی بھی نہیں گئے ہوتے، جس کی وجہ سے انہیں بیوی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شدید مشکلات ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیوی “یور ٹائم لائن” فیچر سے ان کے وزٹ کیے گئے تمام مقامات کو دیکھتی ہے اور انہیں سونے نہیں دیتی او ریہی سوال جواب کرتی ہے کہ وہ کہاں تھے۔انہوں نےبتایا کہ اُن کی بیوی اسی بارے میں سوچتی رہتی ہے، جس سے وہ خود بھی متاثر ہوتی ہیں اور پورا خاندان بھی متاثر ہوتا ہے۔
جمعرات کو آر چندراشیکھر مقامی پولیس اسٹیشن گئے اور انہوں نے گوگل کی مالک کمپنی کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ انہوں نے گوگل سے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے باعث ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اس درخواست پر کاروائی شروع نہیں کی لیکن اس مسئلہ کا حل شادی شدہ جوڑے کی کونسلنگ ہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 مئی 2020