Dumb People Are Allegedly Paying $350 on an “Anti-5G” USB Stick

بے وقوف لوگ لاکھوں روپے میں اینٹی فائیو جی یو ایس بی سٹک خرید کر لٹنے لگے

فائیو جی کو  جہاں دنیا بھر کے ماہرین بہترین مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں وہاں کچھ لوگ دوسروں کو  اس سے خوفزدہ کر کے لوٹ مار کر  رہے ہیں۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ بہت سے بے وقوف ایک کمپنی سے سینکڑوں  پاؤنڈ میں فائیو جی کے ”تباہ کن اثرات“ سے بچنے کے لیے ایک یو ایس بی سٹک خرید رہے ہیں جبکہ یہ یو ایس بی سٹک ایک عام سی 128 جی بی کی سٹوریج ڈسک ہے۔اس سے پہلے سیاٹل، امریکا سے خبریں آئی تھیں کہ وہاں چند نو جوان بے وقوف لوگوں کو  سینکڑوں ڈالر میں اینٹی فائیو جی لوشن فروخت کر رہے ہیں۔

اب فائیو جی بائیو شیلڈ  نامی یو ایس بی کے نام سے ایک اینٹی فائیو جی یو ایس بی پیش کی گئی ہے۔اس یو ایس بی سٹک کی قیمت 283 پاؤنڈ یا 57 ہزار روپے سے لیکر799 پاؤنڈ یا 1 لاکھ 61 ہزار روپے ہے۔
برطانیہ میں جب  گلاسٹنبری ٹاؤن کونسل کی فائیو جی ایڈوائزری کمیٹی نے ٹریڈنگ سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کو فائیو جی بائیو شیلڈ کے بارے میں بتایا تو اس کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئیں۔کمپنی کے مطابق وہ اسے برطاونوی مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ یو ایس بی سٹک نان نیچرل الیکٹرک ویو خاس طور پر فائیو جی کے تباہ کن اثرات کو کم سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس آپ کے گھر اور فیملی کی دوسری الیکٹرل، ریڈی ایشن  یا ای ایم ایف (الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ) خارج کرنے والی ڈیوائسز سے   حفاظت کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے حفاظت کا طریقہ بہت  سادہ ہے۔ اسے بس خرید لیں اور یہ آپ کی حفاظت کرنا شروع کر دیتی ہے۔یہ ہر وقت آن  اور کام کرتی رہتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ  4 میٹر سے 20 میٹر سے بھی زیادہ  کے دائرے میں کام کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 مئی 2020

Share On Whatsapp