Apple iPhone 12 series to launch in late November

ایپل آئی فون 12 سیریز کو نومبر کے آخر میں لانچ کیا جائے گا

کووین انویسٹمنٹ  بنک کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق  آئی فون 12 سیریزکی لانچنگ کی تقریب مزید دو ماہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔اب اس کا انعقاد  ستمبر کے وسط کی بجائے نومبر کے آخر میں ہو گا۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 12 سیریز کووڈ-19 عالمی وبا کے باعث  ایک ماہ تاخیر سے لانچ کیا جائے گا۔
نئی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی میں  آئی فون کے 35 ملین یونٹ تیار کیے جا سکیں گے ۔
یہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی   پروڈکشن سے 13فیصد کم ہیں۔
آئی فون 12 سیریز میں چار ماڈل پیش کیے جا سکتے ہیں۔  یہ سب فائیو جی کو سپورٹ کریں گے اور چھوٹی  نوچ کے ساتھ او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل ہونگے۔ان کا  ڈسپلے سائز 5.4 انچ ، 6.1 انچ اور 6.7 انچ  ہوگا۔ اس سیریز کے دو ماڈلز کا  ڈسپلے سائز 6.1 انچ ہوگا۔
ایپل اس بار آئی فون 12 سیریز میں ٹی ایس ایم سی کے 5 این ایم پروسس بیسڈ اے 14 چپ سیٹ استعمال کر سکتا ہے۔انٹری لیول 5.4 انچ اور 6.1 انچ ماڈل میں ریم 4 جی بی سے شروع ہوگی جبکہ پریمیم 6.1 انچ اور 6.7 انچ ماڈل میں 6 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔سننے میں آ رہا ہے کہ موجودہ 64 جی بی بنیادی   سٹوریج آپشن کو اس بار 128 جی  بی  کیا جا  رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 مئی 2020

Share On Whatsapp