LG Q61 announced with 6.5

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

ایل جی نے  جنوبی کوریا میں اپنے تازہ ترین مڈ رینج فون  ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا ہے۔  اس فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ 19.5:9 ایسپکٹ ریشو ڈسپلے کے پنچ ہول میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ شوٹر 8 میگا پکسل، 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل کا میکرو شوٹر ہے۔فون کی بیک پر ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
کیو61 کے ڈسپلے میں اوکٹا کور سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپیڈ 2.3 گیگا ہرٹز ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس فون میں  DTS-X 3D Surround ساؤنڈ ہے۔ یہ فون MIL-STD-810G سرٹیفائیڈ ہے۔ اس فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ دیگر قابل ذکر فیچرز میں ہیڈ فون جیک، این ایف سی اور ڈوئل بینڈ وائی فائی شامل ہے۔ یہ فون صرف سفید رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 300 ڈالر ہے۔ جنوبی کوریا میں اس کی باضابطہ فروخت 29 مئی سے شروع ہوگی ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 مئی 2020

Share On Whatsapp