Copy the URLs of every tab in Firefox with a single click using Copy All Tab URLs

فائرفاکس میں کھلی تمام ٹیب کے یو آر ایلز صرف ایک کلک سے کاپی کریں

انٹرنیٹ براؤزر میں کھلی ہوئی  بہت سی ٹیبز کو بعد میں کھولنے کے لیے کئی ایڈونز اور ایکسٹینشنز موجود ہیں۔ فائر فاکس کے لیے ایسی ایڈون  کاپی آل ٹیب یو آر ایلز (Copy All Tab URLs) بھی ہے۔ اس ایڈون کی مدد سے بہت سی ٹیب میں کام کرنے والے کسی بھی وقت اپنی تمام ٹیبز کے یو  آر ایلز کو صرف ایک کلک سے کاپی کر کے محفوظ اور کسی کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ ایڈون سے مزید کئی طرح سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر بہت سی کھلی ہوئی ٹیبز کے لنکس کاپی کر کے ڈاؤن لوڈ منیجر، بک مارک منیجر یا تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن  میں استعمال کیے جا سکتےہیں۔اس ایڈون کو انسٹال کرنے کے بعد ٹول بار میں ایک بٹن شامل ہوتا ہے۔ جس پر کلک کرنے سےبراؤذر میں کھلی تمام ٹیبز کے لنکس کاپی ہو جاتے ہیں۔
اس ایڈون کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 مئی 2020

Share On Whatsapp