Quick Dial is a new tab replacement add-on for Firefox

کوئیک ڈائل ایڈون فائر فاکس کے لیے نیو ٹیب کا بہتر متبادل ہے

فائر فاکس کے لیے کوئیک ڈائل نامی ایڈون نیو ٹیب کا زبردست اور بہترین متبادل ہے۔اس ایڈون کو انسٹال کریں اور پھر نئی ٹیب کھولیں۔ یہ ایکسٹینشن ایک خالی پیج سے شروع ہوتی ہے۔ اس پیج پر رائٹ کلک کریں اور New مینو کا انتخاب کر لیں۔ یہاں پر صارفین دو آپشن Add bookmark یا Folder کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پہلے آپشن کا منتخب کرنے کی صورت میں آپ یو آر ایل لکھ کر ویب پیج شامل کر سکتے ہیں۔  
کوئیک ڈائل کو ٹول بار میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹول بار بٹن پر لیفٹ کلک کرنے سے بھی نئی ٹیب کھولی جا سکتی ہے۔
کوئیک ڈائل  ایک اوپن سورس ایڈون ہے۔ اس میں کافی عرصہ سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی  لیکن اس کے ڈویلپر گٹ ہب  پر کافی فعال ہیں۔اس ایڈون کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 مئی 2020

Share On Whatsapp