XpdfReader is an open source PDF reader for Windows and Linux

ایکس پی ڈی ایف ریڈر: ونڈوز اور لینکس کے لیے اوپن سورس پی ڈی ایف ریڈر

ایکس پی ڈی ایف ریڈر ونڈوز اور لینکس کے لیے ایک فریمیم اور اوپن سورس پی ڈی ایف ریڈر ہے۔اس پروگرام کا انٹرفیس بہت آسان اور سادہ ہے۔اس پروگرام کے فائل مینو سے  نئی پی ڈی ایف فائل اوپن، ری لوڈ یا موجودہ  کھلی فائل پرنٹ کی جا سکتی ہے۔اس کا ٹاپ لیفٹ پینل  انٹرفیس ٹیبز پینل پر مشتمل ہے۔یہاں  سے نئی فائل کھولی جا سکتی ہے یا کھلے ہوئے ڈاکیومنٹس کے درمیان سوئچ کیا جا سکتا ہے۔اس آپ کو لگتا ہے کہ سائیڈ بار آپ کی توجہ مرتکز نہیں ہونے دے رہی تو اسے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔

ایکس پی ڈی ایف ریڈر میں ”ایکس پی ڈی ایف ٹولز“ کے نام سے آپشنل یوٹیلیٹیز بھی ہیں۔ یہ کمانڈ لائن ٹولز ہیں جو پورٹیبل آرکائیو میں  دستیاب ہوتے ہیں۔ان ٹولز کی مدد سے پی ڈی ایف فائل کو ٹیکسٹ میں بدلا جا سکتا ہے یا فائل سے امیج نکالے جا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پورٹیبل نہیں ہے لیکن کافی ہلکا پھلکا ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 مئی 2020

Share On Whatsapp