Mozilla plans to drop Flash support in Firefox 84

موزیلا فائرفاکس 84 میں فلیش سپورٹ ختم کر دے گا

تمام بڑے براؤزر بنانے والے اپنے براؤزر سے فلیش کی سپورٹ کو ختم کر رہے ہیں۔ ایڈوبی فلیش نے 2017 میں فلیش کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گوگل، مائیکروسافٹ اور موزیلا نے بھی اس کی سپورٹ ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ایڈوبی 2021ء میں فلیش کے لیے کسی قسم کی سیکورٹی اپ ڈیٹ جاری نہیں کرے گا۔
فائرفاکس سسٹم میں انسٹال ایڈوبی فلیش سے مربوط ہونے کے لیے پلگ ان سسٹم کا اعلان کرتا ہے جبکہ گوگل کروم اور دوسرے کرومیم بیسڈ براؤزر میں پہلے سے فلیش انسٹال ہوتی ہے۔ فائر فاکس میں اس وقت فلیش بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوتی ہے لیکن صارفین اسے فعال کر سکتے ہیں۔ فائرفاکس فلیش کی سپورٹ دسمبر 2020 تک ختم کر سکتا ہے ۔گوگل اپنے براؤزر کروم سے فلیش کی سپورٹ جنوری 2021 میں ختم کرے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 مئی 2020

Share On Whatsapp