Facebook buys Giphy for $400 million

فیس بک نے جفی کو 400 ملین ڈالر میں خرید لیا

فیس نے  اعلان کیا ہے کہ  کمپنی نے مقبول جف شیئرنگ پلیٹ فارم جفی (Giphy) کو خرید لیا ہے۔ فیس بک نے جفی کو 400 ملین ڈالر میں خریدا ہے۔ فیس بک ارادہ ہے کہ جفی کو اپنی مصنوعات ، جیسے انسٹا گرام اور فیس بک، میں بہتر طریقے سے  مربوط کرے۔
جفی بہت سے پہلے سے ہی فیس بک کی مصنوعات ، جن میں فیس بک، میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹا گرام شامل ہیں،  سے مربوط ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ جفی کا 50 فیصد ٹریفک فیس بک کی مصنوعات سے آتا ہے۔
جفی اب انسٹا گرام کی ٹیم  کا حصہ ہوگا ۔ کمپنی اب سٹوریز اور پرائیویٹ میسجز میں جفس کی شمولیت کو آسان بنانے پر کام کرے گی۔جہاں تک جفی کے اپنے صارفین کا تعلق ہے تو ان کے لیے فی الحال کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ جفی کے پلیٹ فارم میں ابھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 مئی 2020

Share On Whatsapp